علامہ مولانا ظہور احمد حیدری چشتی طویل علالت کے بعد فانی دنیا سے پردہ فرما گئے ‘ان اللہ واناالیہ راجعون

0
167

نیویارک :(منظور حسین سے)___ دنیا بھر میں اہل سنت و جماعت کے دلوں کو عشق رسولؐ اور اہل بیت اطہار کی محبت سے منور کرنے والی شہراہ آفاق ہستی فخر پاکستان خطیب العصر علامہ مولانا ظہور احمد حیدری چشتی طویل علالت کے بعد فانی دنیا سے پردہ فرما گئے ‘ان اللہ واناالیہ راجعون امریکہ بھر میں بسنے والے اہل ایمان آپ کی ناگہانی وفات پر انتہائی دکھ اور صدمے سے گزر رہے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے حبیب مکرم کے صدقے آپ کی مغفرت فرمائے اور کل قیامت کے دن آنحصورؐ کا ساتھ عطاء فرمائے آمین آپ کے جگر گوشہ محترم و محتشم خبیب احمد چشتی انتہائی صدمے میں مبتلا ہیں اللہ تعالیٰ انہیں اور ان کے بہن بھائیوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

نماز جنازہ اج بروز ھفتہ  مین سٹی گوجر خان کے وارڈ نمبر 7  جامع مسجد صدیق اکبر میں ادا کی جائیگی علامہ مولانا ظہور احمد حیدری چشتی کے صاحبزادے خبیب احمد چشتی اپنے والد محترم کی رحلت کی خبر سنتے ھی امریکہ سے روانہ ھو چکے ھیں جو نماز جنازہ میں شرکت کرینگے۔

ادارہ ہفتہ روزہ دنیا انٹرنیشل اور گلوبل ٹی وی آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here