امجد نواز نے پارٹی کو فعال بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیئے

0
172

نیویارک (نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی امریکہ کے صدر امجد نواز نے پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد پارٹی کو فعال بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر رکھا ہے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران انہوں نے مجلس عاملہ اور چیپٹرز اور قائدین کے سابق تین میٹنگز بلا کر ضروری مشاورت کے بعد فوری فیصلوں کے ذریعے پارٹی کے اراکین کو ان کے تجربے اور خواہشات کے مطابق ذمہ داریاں دیں تاکہ وہ بہتر سے بہتر رزلٹ دے سکیں -اس سلسلے میں ریاستی صدور کی قیادت میں تین کمیٹیاں بنائی گئی ہیں -پی ٹی آئی یوایس اے کے آئندہ کا روڈ میپ تیار کرنے کی غرض سے پلاننگ اینڈ سٹریٹجیز کمیٹی بنائی گئی ہے جس کی قیادت ساؤتھ چیپٹر کے صدر رحیم شاہ اخونخیل کے سپرد کی گئی ہے امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل دیکھنے اور حل کروانے کی کوشش کیلئے اوورسیز افیئرز کمیٹی بنا کر قیادت کنیکٹیکٹ نیوانگلینڈ کے صدر ضیاء الرحمن کو دی گئی ہے اور پارٹی میں ہم آہنگی اور یگانگت قائم رکھنے کیلئے ریجنل کمیونی کیشن کمیٹی کی قیادت الی نائے کے صدر راجہ یعقوب کو سونپی گئی ہے یہ کمیٹیاں بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا کہ مختلف علاقوں‘ ریاستوں میں ذمہ داریاں بانٹی جاسکیں اس کے علاوہ پارٹی کی ممبر شپ بڑھانے کیلئے ممبر شپ سیکرٹری کی ذمہ داری پارٹی میں دس سال سے زیادہ عرصے سے کام کرنے اور ممبر شپ کا وسیع تجربہ رکھنے والے پارٹی رہنماء محمد اکرم اعوان کے حوالے کی گئی ہے-سیکرٹری ہیلتھ کیئر کیلئے ڈاکٹر عاطف ڈار کا انتخاب کیا گیا ہے جنہیں اس فیلڈ میں کام کا وسیع تجربہ ہے اور امریکہ اور پاکستان میں سوشل ویلفیئر کے پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں -اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کے سینئر رہنماء زمان آفریدی اور چوہدری عبدالقیوم جو پچھلی ایک دہائی سے پارٹی کیلئے ممبرسازی‘ جلسے اور پروگرام منعقد کروانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں کو سینئر ایڈوائزر کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں -امجد نواز نے کہا ہے کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ربانی اخون زادہ ان کے ساتھ مل کر بڑی محنت سے کام کررہے ہیں جس پر وہ انہیں اور دیگر ٹیم ممبرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں -انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے کام کو توسیع دینے کا عمل جاری ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کمیٹیوں کا اعلان کیا جائے گا اور ذمہ داریاں سونپی جائیں گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here