نئی دہلی: ___ بھارت میں کسانوں کا احتجاج 19 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ آج سارے ملک میں بھوک ہڑتال کی جا رہی ہے۔ مودی سرکار سے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہیں۔ دلی سے امرتسر آنے والی بارات میں بھی مودی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔بھارت میں کسانوں نے مودی کو آگے لگا لیا، کسان سارے ملک میں بھوک ہڑتال کر رہے ہیں، متعدد ریاستوں میں اہم شاہراہوں کو بھی بند کر دیا گیا۔ دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے بھی کاشتکاروں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھوک ہڑتال پر ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، دلی سے امرتسر آنے والی بارات کے باراتیوں نے بھی کسانوں کے حق میں اور مودی کے خلاف پوسٹر اور پلے اٹھا لیے۔ دلہے کا کہنا تھا وہ بھی کسان فیملی سے ہیں اور اس مظاہرے کا ساتھ دینا فرض سمجھتے ہیں۔برمنگھم میں ہزاروں افراد نے بھارتی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ کیا، مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے، خالصتان کے جھنڈے بھی لہرائے۔ واشنگٹن میں بھی سکھ کمیونٹی نے احتجاج کیا۔مظاہرین سینکڑوں گاڑیوں میں ریلی کی صورت میں بھارتی سفارتخانے کے باہر پہنچے اور مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کا احترام کروانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
Latest article
بھارت کا دارالحکومت پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں میٹرو اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل سواروں کے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے پورا علاقہ گونج اُٹھا جس پر...
امریکا میں پاکستانی نژاد صائمہ محسن پہلی وفاقی پراسیکیوٹر مقرر
واشنگٹن: امریکا میں پہلی بار مسلمان خاتون کو وفاقی پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے اور یہ اعزاز ایک اپکستانی کے حصے میں آیا ہے۔
امریکی نشریاتی...
MAYOR DE BLASIO DELIVERS REMARKS AT THE STATE OF OUR COMMUNITIES PANEL AS PART...
Mayor Bill de Blasio: All right. Erica, thank you. Happy Peace Week, everybody. Erica, thank you so much, truly from my heart, for everything you...