مقبوضہ کشمیر میں زیرِ زمین ٹارچر سیل ہیں، مشال ملک

0
155

اسلام آباد{___ جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ و حریت رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں زیرِ زمین ٹارچر سیلز ہیں، لوگوں کو ذبح کیا جارہا ہے، قیدیوں کو ان ٹارچر سیلز میں پانی اور کھانوں میں شیشہ ڈال کر دیا جاتا ہے۔یوتھ فورم فارکشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ دنیا نے کورونا وائرس کے ذریعے ایک جھلک دیکھی کہ گھر میں بند ہونا کیسا ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا میں سب سے بڑا حصہ کشمیریوں کا ہے، اگر آپ نے پاکستان کو بچانا ہے تو کشمیریوں کی حقیقی آواز بننا ہوگا۔ مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسان اور کشمیری ہونے کے کوئی حقوق نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔اس تقریب میں حریت رہنما مشال ملک اور شرکاء نے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کبوتر بھی آزاد کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here