غیر ملکیوں میں انفیکشن سے متعلق معلومات کے لئے نظام بنانے کی تجویز

0
104

ماہرین کے ایک پینل نے جاپانی حکومت پر زور دیا ہے کہ جاپان میں مقیم غیر ملکیوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے متعلق بہتر انداز میں معلومات جمع کرنے کے لئے جلد ایک نظام تشکیل دیا جائے۔امیگریشن پالیسی سے متعلق وزیر انصاف کامیکاوا یوکو کے نجی مشاورتی گروپ نے جمعرات کے روز انہیں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں یہ تجویز پیش کی۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اپنی ملازمتوں سے محروم ہونے یا کورونا وائرس پھیلنے کے سبب دیگر طریقوں سے متاثر ہونے کے بعد روزگار کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ اس میں ان کی مدد کے لئے دستیاب اعانت کے بارے میں معلومات جیسے آگاہی اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے معلومات کی تشہیر اہم ہے۔اس میں غیر ملکی باشندوں کے علاقوں میں وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق معلومات جمع کرنے کے لئے ایک نظام کے قیام کا کہا گیا ہے۔اس رپورٹ میں امیگریشن سے متعلق دیگر امور پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس میں مخصوص پیشہ ورانہ مہارت کے حامل غیر ملکیوں کو نئے ورک ویزے کی پیش کش کے لئے کسی نظام کے مناسب اطلاق کا کہا گیا ہے۔ اس میں حکومت سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر ملکی کارکنوں کو قبول کرنے سے متعلق جاپان کی وسط سے طویل مدتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک پینل کا قیام عمل میں لائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here