ڈانو وین رچرڈ نے کوینز بورو پریذیڈنٹ کا عہدہ سنبھال لیا

0
261
کوینز بورو کے منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فام بورو پریذیڈنٹ ہیں ۔مسٹررچرڈ سے ان کے عہد ے کا حلف نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز نے لیا

نیویارک:___ڈانووین رچرڈ نے چھ دسمبر کو اپنی افتتاحی تقریب میں حلف اٹھا کر کوینز بورو پریذیڈنٹ کا عہدہ باقاعدہ طور پر سنبھال لیا ہے ۔ وہ کوینز بورو کے منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فام بورو پریذیڈنٹ ہیں ۔مسٹررچرڈ سے ان کے عہد ے کا حلف نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز نے لیا ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کوینز نے ڈانووین رچرڈ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈانووین رچرڈ کی جانب سے بورو پریذیڈنٹ انتظامیہ کی تشکیل کے لئے قائم کردہ ٹرانزیشن ٹیم میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف و متحرک سماجی شخصیت اور امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کے علی رشید کو شامل کیا گیا ہے ۔

علی رشید جنہوں نے مسٹر ڈانووین کی ان کی انتخابی مہم میں بھر پور سپورٹ کی ، کا کہنا ہے کہ نہ صرف ان کے لئے بلکہ ان کی پوری ٹیم اور کمیونٹی کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ٹرانزیشن ٹیم میں پاکستانی کمیونٹی کو نمائندگی دی گئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here