مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سردیوں شروع ہوچکیں ہیں لہٰذا اب ملک میں گیس کی قلت ہوسکتی ہے۔عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں کہا کہ برآمدی صنعت کے لیے گیس فراہمی میں کمی نہیں ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ گیس کی کمی ہو تو اسٹیک ہولڈرز وزارت سے رابطہ کرسکتے ہیں۔مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے سردیوں میں برآمدی صعنت کو گیس کی متواتر سپلائی بحال رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔