نیو یارک محکمئہ تعلیم کا تعلیمی نظام بحال کرنے کا اعلان

0
144

عزیزی اہلِ خانہ،

جیسا کہ آپ جانتے ہیں، 18 نومبر کو، ہم نے عارضی طور پر اسکول کی عمارتوں کو تعلیم و تدریس کے لیے بند کر دیا تھا اور نیو یارک شہر پبلک اسکولوں کے طلبا مکمل طور پر ریموٹ لرننگ میں منتقل کر دیے گئے تھے۔ آج، میں مسرت کے ساتھ اسکول کی عمارتوں کو ہمارے بہت سارے طلبا کے لیے بذات خود موجودگی میں تدریس کے لیے دوبارہ کھولنے کے منصوبے کے بارے میں تحریر کر رہا ہوں۔ واپسی کی ان تاریخوں کا اطلاق مخلوط (بلینڈڈ) تعلیم کے طلبا پر ہوگا، بشمول وہ جنہوں نے مخلوط تعلیم کا انتخاب حالیہ آپٹ اِن (داخلہ) دورانیے کے دوران کیا تھا۔ گریڈ 1 اور اس سے اوپر کے گریڈ کے طلبا  کو اسکول عمارتوں میں مندرجہ ذیل شیڈیول پر واپس آنے والے پہلے دن COVID-19 اجازت نامہ لازمی جمع کرانا ہوگا۔ اسے آن لائن مکمل کرنے کے لیے mystudent.nyc پر جائیں، اور مزید معلومات اس ای میل کے آخر میں ملاحظہ کریں۔

میرا بچہ کب اسکول عمارت میں واپس جائے گا؟

گریڈز 3K سے لیکر گریڈ 5 کے طلبا پیر، 7 دسمبر سے بذات خود موجودگی میں تدریس کے لیے واپس آئیں گے۔ آپ کا اسکول آپ سے آپ کے بچے کے مخصوص شیڈیول کے بارے میں رابطہ کریگا۔

اس میں 3K سے 5 تک تمام ابتدائی تعلیم اور ایلیمنٹری اسکول کی اقسام  (مثلاً 2-K اسکول،  3-K اسکول، 5-K اسکول اور ساتھ ہی ضلعی پری کنڈرگارٹن مراکز، 8-K اسکول اور 12-K ) کے طلبا شامل ہیں۔

 ضلع 75 کے تمام سطح کے گریڈز کے طلبا جمعرات، 10 دسمبر سے بذات خود موجودگی میں تدریس کے لیے واپس آنے کا آغاز کریں گے۔  آپ کا اسکول آپ سے آپ کے بچے کے مخصوص شیڈیول کے بارے میں رابطہ کریگا۔

گریڈ 6 سے لیکر 12 (ضلع 75 سے باہر) تک کے طلبا مزید اطلاع آنے تک بدستور ریموٹ لرننگ جاری رکھیں گے ۔

اس منصوبے میں وہ اسکول شامل نہیں ہیں جو ریاستی تقرر کردہ اورینج زون یا ریڈ زون میں ہیں، اگر اس کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا آپ کا اسکول فی الوقت ان میں سے کسی ایک زون میں شامل ہے   nyc.gov/covidzone پر جائیں۔ فی الحال ، اورنج زون میں واقع اسکول بذات خود موجودگی میں تعلیم کے لیے بند رہیں گے۔ ہم ریاست کے ساتھ ملکر اورنج زون کو جتنی جلد ممکن ہو سکے دوبارہ کھولنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور جیسے ہی اس منصوبے کی نیو یارک ریاست کی جانب سے تصدیق ہوتی ہے ہم آپ کو معلومات فراہم کریں کریں گے۔ فی الحال ، نیویارک شہر میں کوئی ریڈ زون نہیں ہیں، مگر ریاست کے مطابق، ریڈ زون کی اسکول کی عمارتیں بھی بند رہیں گے۔

اپنا COVID-19 ٹیسٹنگ  اجازت نامہ جمع کرائیں

 COVID-19 کے دوبارہ  شہر گیر پھیلاؤ کے خلاف جنگ کو دیکھتے ہوئے، طلبا اور عملے کی ہفتہ وار COVID-19 ٹیسٹنگ ہمارے تمام اسکولوں کو محفوظ رکھنے کے منصوبے کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے۔ ہر ہفتے عملے اور طلبا کی ٹیسٹنگ  بلا ترتیب انتخاب کے ذریعے آپ کے بچے کے اسکول میں کی جائے گی۔

 ٹیسٹ فوری، محفوظ اور آسان ہے۔ ٹیستنگ کے طریقئہ کار کے بارے میں ایک وڈیو یہاں دستیاب ہےschools.nyc.gov/covidtesting ۔

 اسکول کی عمارت میں واپس آنے والے گریڈ 1 یا اوپر کے گریڈ ہر طالب علم کو اسکول میں COVID-19 کا ٹیسٹ کا اجازت نامہ اسکول کی عمارت میں واپس آنے کے پہلے دن لازماً جمع کرانا ہو گا۔ 3K، پری کنڈرگارٹن اور کنڈرگارٹن کے طلبا بلاترتیب جانچ سے مستثنا ہیں۔

 اگرچہ آپ نے پہلے سے ہی اجازت نامہ جمع کرا دیا ہے، ہم آپ سے اسے دوبارہ جمع کرانے کا کہہ رہے ہیں تاکہ فائل میں آپ کے طالب علم کا تازہ ترین اجازت نامہ موجود ہو۔ جمع کرانے کے دو آسان طریقے حسب ذیل ہیں:

 1) نیویارک شہر اسکولز اکاؤنٹس (NYCSA) کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن mystudent.nyc فارم مکمل کریں۔

–                                  اگر آپ کا NYCSA اکاونٹ کا لنک پہلے سے ہی آپ کے طالب علم (طلبا) کے ساتھ  موجود ہے:  لاگ اِن ہوں، اپنے بچے کے نام کو کلک کریں، “Manage Account,”  پر کلک کریں اور جب ایک ڈراپ ڈاون مینو سامنے آئے، “اConsent Forms.” پر کلک کریں۔ صفحے کو پڑھیں، اور پھرآخرمیں اپنے طالب علم کے لیے اجازت نامے کا انتخاب کریں۔

  

اگر آپ کے پاس پہلے سے ایک  NYCSA اکاونٹ نہیں ہے: آپ ابِھی اسے فوراً بنا سکتے ہیں ! اگر آپ کے پاس اپنے اسکول کی طرف سے ایک اکاونٹ تخلیقی کوڈ ہے، آپ پانچ منٹ میں ایک مکمل اکاونٹ بنا سکتے ہیں، اور اسکے بعد مندرجہ بالا واضح کردہ اجازت نامہ فراہم کریں۔ اگر آپ کے پاس اسکول کا ایک اکاونٹ تخلیقی کوڈ نہیں ہے،  پھر بھی آپ “COVID-19 Testing” کے نیچے  “Manage Consent” کو کلک کر کے اپنا اجازت نامہ فراہم کر سکتے ہیں اور اجازت نامے کے لیے اپنی اور اپنے بچے کی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

 2) اجازت نامہ فارم پرنٹ کرکے دستخط کریں اور اسے اپنے بچے کے اسکول کی عمارت میں  واپس آنے کے پہلے دن ساتھ لائیں۔  ایک پرنٹ کرنے کے قابل PDF فائل دس زبانوں میں ذیل پر دستیاب ہے schools.nyc.gov/covidtesting.

آپ کو اپنے بچے کی اسکول عمارت میں واپس آنے کے پہلے دن تک اجازت نامہ لازمی جمع کرانا ہے؛ یہ مطلوبہ تاریخ ہے اور ہمیں تمام طلبا کی شرکت مطلوب ہے۔ اگر آپ کا بچہ اسکول کے پہلے دن بذات خود تعلیم کے لیے فائل میں بغیر اجازت نامہ کے آتا ہے، پرنسپل اور اسکول کا عملہ آپ سے اجازت حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں گے۔

 اس کے بعد، فائل میں بغیر اجازت نامے کے طلبا، جن کے پاس  کوئی طبی یا معذوری پر مبنی استثنا نہیں ہے انہیں لازماً مکمل ریموٹ لرننگ میں منتقل کر دینا چاہیے۔ استثنا کے بارے میں مزید معلومات اس ہفتے آپ کے بچے کے اسکول کے پرنسپل فراہم کریں گے۔

 اس کی ذمہ داری نیو یارک کے تمام مکینوں پر ہے کہ ان اقدامات پر عمل کرنا جاری رکھیں جو ہم جانتے ہیں کہ اس وائرس کے پھیلاو سے بچنے کے لیے بہت اہم ہیں۔ ازراہِ کرم وہ “چاربنیادیں” یاد رکھیں: اپنے ہاتھ دھوئیں، چہرے کا ماسک پہنے، دوسروں سے چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں، اور اگر آپ بیمار محسوس کریں تو گھر پر رہیں۔ یہ اقدامات ہم سب کو، ہمارے شہر اور ہماری برادری کو COVID-19 سے محفوظ رکھنے کے خاطر روزانہ لینا انتہائی اہم ہیں۔ 

 

ہمیشہ کی طرح، میں اس بے نظیر سال میں ہمارے ملکر جاری سفر کے دوران  ہم آپ کی لچک اور صبر کے ممنون ہیں۔ محکمئہ تعلیم میں ہم سب آپ کے بچے کے لیے روازانہ  ایک مضبوط، معاونتی تعلیم پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں — قطع نظر کہ وہ کہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں— اور یہ کبھی تبدیل نہیں ہوگا۔

 ہم  آنے والے ہفتوں میں طلبا کا اسکول کی عمارتوں میں واپسی کا خیرمقدم کرنے کے متمنی ہیں اور ہم اس صحتی بحران کے دوران پیدا ہونے والے تازہ ترین حالات سے باخبر رکھنا جاری رکھیں گے۔ اس دوران برائے مہربانی اپنے کسی بھی سوالات اور خدشات  کے لیے اپنے بچے کے اسکول سے  بلاجھجک رابطہ کریں۔ آپکے  اشتراک کا شکریہ ۔

 

بخلوص،

نیو یارک شہر محکمئہ تعلیم 


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here