مساجد کو کسی صورت بند نہیں کرسکتے لیکن احتیاط ضروری ہے، وزیراعظم

0
188

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدضروری ہے۔

 وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی، جس میں کورونا کی دوسری لہر کے خلاف اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جب کہ وفاقی وزیر نے نے وزیرِ اعظم سے علماء و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ مذہبی امور کو کورونا کے حوالے سے علماء اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارتِ مذہبی امور علماء و مشائخ کو کورونا کے پھیلاؤ کے اعشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here