نوازشریف اور آصف زرداری پر اللہ کا عذاب آیا ہوا ہے، وزیراعظم

0
62

گلگت بلتستان: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری کو 30 سال سے جانتا ہوں، ان پر عذاب آتا دیکھا ہے اور یہ ہمارے لیے عبرتناک ہے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر گلگت بلتستان پہنچے جہاں انہوں نے گلگت بلتستان کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، گورنر گلگت بلتستان نے نو منتخب کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان حکومت نئی روایات قائم کرے گی، کوئی وزیراعظم ایسا نہیں جس نے مجھ سے زیادہ اس علاقے کو دیکھا ہو، یہاں کے تمام مسائل کو جانتا ہوں، جس رخ پر گلگت بلتستان کو ڈالیں گے عوام کی زندگی بدل جائے گی، صوبائی اسٹیٹس پر فوری کام کریں گے تاکہ احساس محرومی دور کی جائے، نئے سیٹ اپ پر تفصیل سے کام ہوگا،کمیٹی بٹھائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پراجیکٹس کا یہاں کی عوام خود فیصلہ کریں گے، گلگت بلتستان میں احساس پروگرام لے کر آ رہے ہیں، فی خاندان 10لاکھ روپے تک علاج کرایا جا سکے گا جب کہ گلگت بلتستان میں سیاحت پر پورا زور لگانے لگے ہیں، سیاحت کے فروغ کیلئے سستے قرضے دیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی کو کیا پتا تھا پانامہ سے ان کے محلات سامنے آ جائیں گے، چوری چھپتی نہیں ہے، ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے 100 جھوٹ بولنے پڑتے ہیں، اس پیسے کا کیا فائدہ جو آپ کا اور آپ کی اولاد کی تباہی کرتا ہے، نوازشریف اور آصف زرداری کو 30 سال سے جانتا ہوں، ان پر عذاب آتا دیکھا ہے اور یہ ہمارے لیے عبرتناک ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کے بچوں کو بھی جھوٹ بولنا پڑ رہا ہے، کورونا میں لوگ مر رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم کمپین کر رہی ہے، کورونا سے اموات ہو رہی ہیں لیکن یہ جلسے کر رہے ہیں، چوری بچانے کے لئے جلسے کیے جا رہے ہیں، حرام کا پیسہ انسان کو تباہ کر دیتا ہے، تمام بیماریوں کی جڑ ذہنی دباؤ ہے، اگرآپ نے ذہنی دباؤ دیکھنا ہے تو کل سابق وزیرخزانہ کی شکل دیکھ لیتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here