نیو یارک سٹی اسکول 7 دسمبرسے کھولنے کا فیصلہ

0
76

نیویارک سٹی کی جانب سے سات دسمبر سے پبلک سکولز کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ

نیویارک : نیویارک سٹی کی جانب سے سات دسمبر سے پبلک سکولز کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اعلان مئیر بل ڈبلازیو کی جانب سے کیا گیا۔ مئیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحلہ وار سکول کھولے جانے کے بعد سٹوڈنٹس کی ہر ہفتے ٹیسٹنگ کی جا ئے گی ۔مئیر کا کہنا تھا کہ سکول کھلنے کے بعد تین لاکھ سٹوڈنٹس پڑھائی کے لئے سکولوں میں واپس جائیں گے ۔ مئیر کا مزید کہنا تھا کہ سکولوں کو ہفتے میں پانچ دن پڑھائی کے لئے کھولنے کے سلسلے میں بتدریج پیش رفت ہو گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here