ملتان جلسہ: مریم نوازکی شرکت “آصفہ بھٹوجلسے سے خطاب کریں گی

0
114
چیف کواڈینیٹر ملتان جلسہ علی قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے جلسے میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسہ کا پلان اے بی اور سی ہے، شہر کے 12مختلف مقامات کا چناؤ کرلیا ہے۔علی قاسم گیلانی نے کہا کہ قلعہ اسٹیڈیم تک نہ پہنچنے دیا گیا تو 12 مقامات میں سے کسی ایک جگہ جلسہ کریں گے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں کے خلاف مقدمات اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب وائس چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔یوسف رضا گیلانی نے کی میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملتان جلسے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 نومبر پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے، 30 نومبر کو آصفہ بھٹو زرداری ملتان آئیں گی اور آصفہ بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کے باعث 30 نومبر کے تاسیسی جلسے میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں۔انہوں نے حکومت کی جانب سےملتان جلسے کے رستوں میں لگائی گئی رکاوٹوں سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے، 30 نومبر کوجلسہ ہر صورت ہوگا۔وسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری بھی وڈیو لنک پر جلسے سےخطاب کریں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here