ضرورت مند ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، روس

0
109
Russian President Vladimir Putin addresses workers of the GAZ factory in Nizhny Novgorod on December 6, 2017. Vladimir Putin on December 6, 2017 said he would seek a new six-year term in the country's March elections in a move that would make him the longest-serving Russian leader since Joseph Stalin. / AFP PHOTO / SPUTNIK / Mikhail KLIMENTYEV

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو ضرورت مند ممالک کو اپنی کورونا وائرس ویکسین ‘اسپوٹنک وی’ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے ‘جی 20’ ممالک کے ورچوئل سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ ’ہر ایک کو موثر اور محفوظ ویکسینز دستیاب ہونی چاہئیں اور روس ضرورت مند ممالک کو اپنی کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اس اجلاس کے مسودے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد سب کو موثر اور محفوظ ویکسین دستیاب کرنا ہے۔روسی صدر نے کہا کہ ’ہمارے محققین کی تیار کردہ ویکسین تمام مملک کو فراہم کی جاسکتی ہے‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دنیا کی پہلی رجسٹرڈ ‘اسپوٹنک وی’ ویکسین ہے جبکہ نووسیبیرسک ریسرچ سینٹر کی دوسری ویکسین ‘ایپی ویک کورونا’ بھی تیار ہے۔ولادی میر پیوٹن نے بتایا کہ تیسری روسی ویکسین بھی جلد آرہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here