فٹبال کے عظیم کھلاڑی ماراڈونا وفات پا گئے

0
87

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے نامور کھلاڑی ڈِئیگو ماراڈونا بدھ کے روز 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ انہیں کھیلوں کی تاریخ کا ایک عظیم کھلاڑی کہا جاتا تھا۔ان کے وکیل کے دفتر اور دیگر ذرائع کے مطابق رواں ماہ بیونس آئرس کے ایک ہسپتال میں ان کا دماغ کا آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد سے گھر پر انکی حالت بہتر ہو رہی تھی۔ان کی زیر قیادت ارجنٹائن نے 1986 کے عالمی کپ مقابلے میں فتح حاصل کی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں، اپنے دوسرے گول کے لیے انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here