عوام ان علاقوں میں آنے جانے سے پرہیز کریں جہاں پر وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے”نیشی مورا یاسُوتوشی

0
67

جاپانی حکومت کورونا وائرس کے انفیکشن سے نمٹنے کے لئے سال کے آخر تک اقدامات کو تقویت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔کورونا وائرس کے خلاف رد عمل سے متعلق حکومتی مشاورتی پینل نے تقریبا تین ہفتوں کی مختصر مدت کے لئے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ پینل نے کہا کہ اگر ضروری انسدادی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو حکومت کو عوام سے کہنا چاہیئے کہ ان علاقوں میں آنے جانے سے پرہیز کریں جہاں پر وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔کورونا وائرس سے متعلق ردعمل کے انچارج وزیر نیشی مورا یاسُوتوشی نے نشاندہی کی کہ یہ پینل بحران کی شدت کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ تین ہفتے انتہائی اہم ہیں۔حکومت پریفیکچر کے گورنروں کے ساتھ مل کر ایسے علاقوں کے لئے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں انفیکشن بڑھ رہے ہیں۔ ان میں شراب خانوں اور ریستورانوں کو اوقات کار مختصر کرنے کا کہنے اور تقریبات کے انعقاد پر بندشوں میں اضافے کی تجاویز شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here