پنجاب میں مارکیٹیں 6 بجے بند کرنے کی تجویز، لاہور چیمبر کی مخالفت

0
167

لاہور:___ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پنجاب میں مارکیٹیں شام چھ بجے بند کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، تاہم لاہور چیمبر کا کہنا ہے کہ تجویز کو فوری لاگو نہ کیا جائے، ورنہ بے روز گاری بڑھے گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور چیمبر سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور دکانوں پر ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا، اس لیے شام چھ بجے دکانیں بند کرانے کی تجویز پر عمل درآمد میں تعاون کیا جائے۔ دوسری جانب لاہور چیمبر کے صدر طارق مصباح کا کہنا ہے کہ یہ تجویز قابل عمل نہیں، کاروبار پہلے ہی ٹھپ ہے، تاجر ایس او پیز پر عمل کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تجویز پر کابینہ جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here