کورونا کے باعث اسکولوں کی بندش پر وزراء تعلیم متفق

0
370

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم اجلاس

،جاری ہے

کورونا کے باعث اسکولوں کی بندش پر وزراء تعلیم متفق ہوگئے ہیں۔  اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو جاری ہے، ایک ماہ اسکولوں کی بندش کی تجویز وفاقی حکومت نے دی ہے

اسلام آباد: (صفدر حسین سے)وفاقی وزیرشفقت محمود کی زیرصدارت وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و دیگر متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔‏ اجلاس میں کورونا صورتحال کاجائزہ لیا گیا، موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق مشاورت ہوئی اور موسم سرما کی جلد اورمعمول سے زائد تعطیلات کی تجویزپرتبادلہ خیال ہوا۔اجلاس میں حکومت نے کورونا وبا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر26 نومبرسے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا جب دسمبرمیں ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔وزرائے تعلیم کانفرنس میں 25 نومبرسے 24 دسمبرتک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے سمیت ایک ماہ کے دوران ہونے والے تمام امتحانات موخرکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وزرائے تعلیم کانفرنس کی سفارشات وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے سامنے رکھی جائیں گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) پہلے ہی تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کی سفارش کرچکا ہے۔اس سے قبل وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا کیسز بڑھنے پر تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز ‏صوبوں ‏کوارسال کی تھیں جس کے مطابق پہلی تجویزتعلیمی اداروں کو 24 نومبرسے 31 جنوری تک بند کرنے، دوسری تجویزنومبرسے پرائمری اسکولز بند کردئیے جائیں جب کہ تیسری تجویزمیں ‏2 دسمبرسے مڈل اسکولزبند کرنے کا کہا گیا ہے۔تجاویزمیں مزید کہا گیا کہ ‏15 دسمبر سے ہائرسیکنڈری اسکولزکے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک ‏دیا ‏جائے، اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے،آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی ‏جائے۔ مقامی طورپرانتظامات کئے جائیں، ٹیلی اسکول، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ‏ایجوکیشن ‏سسٹم کو لاگو کیا جائے۔وفاقی وزارت  تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو31 مئی تک بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے جس کے تحت میڑک ، انٹرمیڈیٹ امتحانات ‏جون ‏‏2021 میں لیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here