مسلم لیگ (ن) امریکہ’ شریف فیملی کے غم میں برابر کی شریک ہے “روحیل ڈار

0
263

نیویارک :__ پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے پریذیڈنٹ روحیل ڈار ، جنرل سیکرٹری رانا سعید ، سیکرٹری انفارمیشن سید انور شاہ واسطی اور نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان ، یوتھ ونگ کے صدر ملک خرم نے پارٹی قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے ان کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کی رحلت پر گہرے دکھ اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والے مسلم لیگی ساتھی دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائیں اور درجات بلند فرمائیں ۔اللہ تعالیٰ شریف فیملی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاءفرمائیں ۔لیگی ساتھی ، شریف فیملی کے اس غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے امریکہ بھر میں موجود مسلم لیگی ساتھی اور کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ محترمہ شمیم اختر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں اور انہیں دعاوں میں یاد رکھیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here