لاہور: ___ کابینہ کمیٹی برائے داخلہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے معاملہ پر درخواست وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو پہنچا دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ کو 5 روز کے لئے پیرول پر رہائی دی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب 2 روز سے زائد کا پیرول دینے کا مجاز نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسی قیدی کو 2 روز سے زائد کی اجازت دینے کے مجاز ہیں۔لیگی رہنماؤں کی رہائی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کے حکام وزیراعلیٰ کو پیرول سے متعلق رولز کے بارے بریف کریں گے۔ عثمان بزدار رولز کا جائزہ لینے کے بعد پیرول پر رہائی سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ادھر صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شریف فیملی اور پاکستانیوں کیلئے بیگم شمیم کا انتقال افسوسناک ہے۔ ماں کی دعا کی ضرورت تو انبیائے کرام کو بھی رہی ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف دکھ میں مبتلا ہیں۔ پوری شریف فیملی بکھری ہوئی ہے اور بدترین انتقام کا سامنا کر رہی ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ کو رہا کر دے۔ دونوں رہنماؤں کو جعلی کیسز بنا کر جیل میں رکھوایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں افراد نے تعزیت کرنی ہے، ایک یا دو روز میں اتنے افراد تعزیت نہیں کر سکتے۔ اس موقع پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گھر میں موجودگی ضروری ہے۔
Latest article
5 facts about International Women’s Day that may surprise you
The International Women´s Day marks the struggle for female participation in politics and in the workforce, from the right to vote to the right...
NYPD Announces Citywide Crime Statistics for February 2021
New York____For the month of February 2021, New York City saw continued reductions in every major index crime category with the exception of grand...
GOVERNOR CUOMO ANNOUNCES $29 MILLION AVAILABLE TO SUPPORT ESSENTIAL WORKERS AND FIRST RESPONDERS THROUGH...
Program Was Designed to Assist Essential Workers and First Responders with Urgent Economic Needs Amidst Ongoing COVID-19 Pandemic
Up to $1,000 Available per Household from...