جاپان گرین انڈسٹری کی قیادت کرے گا، وزیراعظم سُوگا کا جی 20 سے خطاب

0
167

جاپان کے وزیرِ اعظم سُوگا یوشی ہیدے نے جی 20 سربراہ اجلاس سے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ معیشت اور ماحولیات کے لیے سازگار حلقہ تشکیل دینے کی غرض سے جاپان دنیا کی گرین انڈسٹری کی قیادت کرے گا۔جناب سُوگا دوسرے دن کے ورچوئل اجلاس میں جاپانی وقت کے مطابق اتوار کی شب سے پیر کی علی الصبح تک شریک رہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر رہنماؤں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔جناب سُوگا نے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کم کر کے 2050 تک اسے ’’نیٹ زیرو‘‘ یعنی بالکل صفر کرنے کے جاپانی ہدف کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ جدید ترین شمسی سیلز، کاربن کی ریسائیکلنگ اور ہائیڈروجن توانائی جیسی انقلابی ایجادات سبز معاشرے کے حصول کی کلید ہوں گی۔جاپانی وزیراعظم نے ترقی پذیر ملکوں کے لیے تکنیکی اور دیگر اقسام کی اعانت کی پیشکش کرنے کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔ اس کا مقصد سمندر میں پلاسٹک کے کچرے سے بننے والی اضافی آلودگی کو 2050 تک بالکل ختم کرنے میں دنیا کو مدد دینا ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران طبی ساز و سامان اور صفائی میں استعمال ہونے والی مصنوعات سے بننے والے کچرے کی مقدار بڑھ رہی ہے۔جی 20 سربراہ اجلاس میں رہنماؤں کے منظور کردہ اعلامیے میں آئندہ سال ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں کی میزبانی، کووڈ۔19 پر قابو پانے میں نوعِ انسانی کی تیزی کیساتھ مشکلات پر قابو پانے کی قوت اور عالمی اتحاد کی علامت کے طور پر کرنے کے ’’جاپانی عزم‘‘ کو باقاعدہ سراہا گیا ہے۔ ان کھیلوں کو سنہ 2021 تک ملتوی کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here