کراچی:___پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے تحت یکم دسمبر کو سرگودھا میں نیشنل کینو کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پنجاب کے وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے حسین جہانیاں گردیزی سے ملاقات کی اور انہیں کینوکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ وحید احمد نے صوبائی وزیر کو کینو کی صنعت کو درپیش مسائل اور سپلائی چین کی بہتری کے لیے ناگزیر اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ کینو کانفرنس کا مقصد سرگودھا، بھلوال اور کینو کی پیداوار والے علاقوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ کرنا ہے ، کانفرنس میں ان مسائل کی نشاندہی کے ساتھ مربوط حل بھی تجویز کیے جائیں گے تاکہ ملکی معیشت میں کینو کی صنعت کی اہمیت بڑھائی جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک سے کینو کی ایکسپورٹ یکم دسمبر سے شروع کردی جائیگی، کورونا کی وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں ترش پھلوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ، موثر منصوبہ بندی کے ساتھ مقامی کھپت پوری کرنے کے بعد سرپلس کینو ایکسپورٹ کرکے پاکستان اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتاہے۔
Latest article
کینیڈا کی گورنر جنرل ملازمین کو ہراساں کرنے پر مستعفی
اوٹاوا: کینیڈا میں ملکہ برطانیہ کی نمائندہ اور گورنر جنرل جولی پائیٹ نے ملازمین سے بدتمیزی، ہراساں کرنے اور بے جا دباؤ ڈالنے کے الزامات درست...
سابق صدر ٹرمپ کیخلاف کانگریس عمارت حملے پر مواخذہ آئندہ ماہ سے ہوگا
واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ بغاوت پر اکسانے کے الزام پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی...
GOVERNOR CUOMO ANNOUNCES PSC APPROVAL OF MAJOR TRANSMISSION LINE PROJECT FROM ONEIDA COUNTY TO...
State-of-the-Art 93-mile Transmission Line Will Enable Greater Flow of Clean Energy to High-Demand Markets Downstate
Accelerates Systems to Integrate Renewable Energy Sources
Stimulates Local Economy by...