علامہ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر

0
660

علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے علامہ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر ہو گئے ہیں۔

لاہور:( صفدر حسین سے)تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا اعلان مینار پاکستان گراونڈ میں علامہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ کے کے موقع پر کیا گیا۔ تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی شوری نے علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی کو نیا امیر منتخب کرلیا ہے۔ صاحبزادہ سعد رضوی نے شرکائے جنازہ سے اسلام، پاکستان اور تحریک لبیک سے وفاداری کا حلف لیا۔سعد رضوی نے علامہ خادم حسین رضوی کے نمازجنازہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم علامہ خادم رضوی کے مشن کو آگے لیکر بڑھیں گے، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر کبھی بھی خاموش نہیں رہیں گے، اپنے والد کی نصیحت اورسبق لیکر آگے بڑھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here