ٹوکیو میں 534 نئے کیسز: انتباہ کی سطح بلند کر دی گئی

0
91

ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ کے عہدیداروں نے جمعرات کے روز کورونا وائرس کے 500 سے زائد نئے متاثرین کی تصدیق کی جو اب تک کی سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔ ٹوکیو نے ستمبر کے بعد پہلی بار چار درجوں والے پیمانے پر انتباہ کو بلند ترین سطح تک بڑھا دیا ہے۔جمعرات کو ٹوکیو نے دارالحکومت میں 534 نئے کیسز کی تصدیق کی۔جمعرات کو ٹوکیو کے عہدیداروں اور متعدی امراض کے ماہرین نے اس صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ متاثرین کا تازہ ترین سات روزہ یومیہ اوسط تقریبا 326 ہے جو گزشتہ ہفتے کے 244 سے زیادہ ہے۔اب جبکہ ٹوکیو حکومت نے انتباہ کی سطح کو بلند کر دیا ہے تو وہ یہ جائزہ بھی لے رہی ہے کہ کونسے مزید اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here