جواں سال باصلاحیت صحافی مدثر علی جمعہ کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے دنیائے فانی سے رحلت کرگئے۔

0
80
سرینگر:___وادی کشمیر کے جواں سال باصلاحیت صحافی مدثر علی جمعہ کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے دنیائے فانی سے رحلت کرگئے۔وہ37برس کے تھے ۔اطلاعات کے مطابق مدثر نے گذشتہ رات دیر گئے سینے میں درد کی شکایت کی اور اسپتال پہنچانے سے قبل ہی انہوں نے آخری سانس لی۔
مدثر کی اچانک موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس نے مدثر کے جاننے والے ایک وسیع حلقے کو سوگوار کیا۔مدثر فی الوقت جموں کشمیر کے موقر انگریزی روزنامہ گریٹر کشمیر کے ساتھ وابستہ تھے ۔ اس کے علاوہ مدثر کئی معروف ملکی و غیر ملکی صحافتی اداروں کیلئے بھی لکھتے تھے۔مدثر کے برادر جہانگیر علی نے اپنے بھائی کے انتقال کی اندوہناک خبر فیس بک پر دی۔
وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف قصبہ سے تعلق رکھنے والے مدثر کو صحافتی حلقوں میں رپورٹنگ کی علامت کے طور جانا جاتا تھا۔اس کے علاوہ مدثر ایک منجھے ہوئے تجزیہ نگاراور مدیر بھی تھے۔
مدثر کے انتقال پرزندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور انجمنوں نے گہرے دکھ،غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here