امریکا کی بڑی دوا ساز کمپنی فائزر اپنی مجوزہ ویکسین کی ہنگامی اجازت کی درخواست دینے کے لئے بظاہر تیار ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کے خلاف 95 فیصد مؤثر پائی گئی ہے۔فائزر جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے ساتھ مل کر یہ آزمائشی ویکسین تیار کررہی ہے۔فائزر نے 40 ہزار سے زائد افراد پر ویکسین کی آزمائش کے حتمی تجزیے کا اعلان کیا جن میں سے 170 افراد میں کورونا وائرس کی نشاندہی ہوئی۔ان میں سے آٹھ وہ رضاکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن کو اصل ویکسین دی گئی جبکہ بقیہ 162 متاثرین کو بغیر اثر والی دوائی دی گئی تھی۔مزید یہ کہ جن 10 لوگوں میں بیماری کی شدید علامات پیدا ہوئیں ان میں صرف ایک کو یہ ویکسین دی گئی تھی۔فائزر کا کہنا ہے کہ ویکسین لینے والے افراد میں سلامتی کے قابل ذکر خدشات کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ کمپنی کے مطابق 3.8 فیصد شرکاء کو تھکاوٹ اور 2 فیصد کو سر درد کی شکایت ہوئی۔ لیکن یہ دونوں شکایات ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد سامنے آئیں۔فائزر کا کہنا ہے کہ اس کے پاس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے اگلے کئی دنوں میں ہنگامی اجازت لینے کے لئے ویکسین کے محفوظ ہونے سے متعلق مطلوبہ اعداد و شمار موجود ہیں۔ایف ڈی اے ممکنہ اجازت سے قبل ویکسین پر تبادلہ خیال کے لئے مشاورتی اجلاس طلب کرے گی۔ ایک سینئر عہدیدار نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ اس عمل میں کئی ہفتوں کا وقت لگے گا۔
Latest article
تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے...
بیجنگ: چین نے تائیوان میں ’’گھناؤنا طرز عمل‘‘ اختیار کرنے والے امریکی حکام پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے...
Li Achieves Maximum Public Matching Funds in First Filing of 2021, Fully Funds Lower...
LOWER MANHATTAN:_____Today, Gigi Li, candidate for City Council District 1, filed with the New York City Campaign Finance Board a reported fundraising total of...
ملک بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، نویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی...
اسلام اباد (صفدر حسین سے):____ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب 26 نومبر سے بند تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا مرحلہ...