القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری افغانستان میں انتقال کرگئے

0
110

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری افغانستان میں انتقال کرگئے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کےمطابق اسامہ بن لادن کے بعد القاعدہ کی کمانڈ سنبھالنے والے ایمن الظواہری 69 برس کی عمر میں افغانستان میں قدرتی وجوہات کی بنا پر انتقال کرگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق القاعدہ کے رہنما 19 جون 1951 کو مصر میں پیدا ہوئے اور قاہرہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ایمن الظواہری نے 2011ء میں اسامہ بن لادن کی موت کے بعد القاعدہ نیٹ ورک کی کمان سنبھالی تھی۔ایمن الظواہری کو آخری بار رواں سال امریکا پر ہونے والے نائن الیون حملوں کے سلسلے میں جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here