امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن کو تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دینے پر ڈائریکٹر سائبر سیکورٹی کرسٹوفر کریبز کو عہدے سے ہٹا دیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ الیکشن کی شفافیت سے متعلق کرس کریبز کا بیان انتہائی غلط ہے جس پر انہیں ہٹایا گیا ہے۔عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کرسٹوفر کریبز نے افسوس کا اظہار نہیں کیا اور ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے صحیح کام کیا اور انہیں اپنی خدمات کی انجام دہی پر فخر ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر سائبر سیکورٹی نے صدارتی الیکشن کو امریکی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دیا تھا۔ کرسٹوفر کریبز الیکشن سے متعلق افواہیں دور کرنے سے متعلق شعبے کے بھی انچارج تھے۔
Latest article
بھارت اشتعال انگیزی کا الزام لگا کر پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی رپورٹ
واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام لگا کر طاقت کا استعمال...
اوورسیز پاکستانیوں کیلیے اسپیشل کورٹس بنانے کا فیصلہ
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کی زیر صدارت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے لیے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کر...
وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں ردوبدل کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی...