امریکا: گھروں پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی منظوری

0
203

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کے گھروں پر ٹیسٹ کی منظوری دے دی۔خبرایجنسی کے مطابق صارفین گھر پر ہی خودٹیسٹ کرسکیں گے اور نتیجہ بھی 30 منٹ میں مل جائےگا۔امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گھروں پر کورونا ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کٹ کی منظوری بڑی پیشرفت ہے۔ایف ڈی اے نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کٹ 14سال سے زیادہ عمر کےافراد کے ٹیسٹ کے لیے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گھر پر کورونا ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کٹ ڈاکٹر کا نسخہ دکھانے پر ہی فراہم کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here