لگت بلتستان الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، ووٹوں کی گنتی جاری ہے

0
70

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کا پہلا نتیجہ موصول ہوگیا ،جی بی اے12شگر، پولنگ اسٹیشن کرفی برالڈو کے غیرحتمی،غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران ندیم نے 91 ووٹ لئے، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار راجا اعظم نے41 ووٹ حاصل کئے ہیں اورمسلم لیگ ن کے امیدوار طاہر شگری ایک ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں جی بی اے9 اسکردو 3،پولنگ اسٹیشن منٹھوکے غیرحتمی،غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار فدا محمد ناشاد نے 137 ووٹ حاصل کئے، پیپلزپارٹی کے وزیر وقار 29 ووٹ حاصل کرسکے، جبکہ جی بی اے 14 استور، کے پولنگ اسٹیشن بُلچی کے غیرحتمی ،غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شمس الحق نے 35 ووٹ حاصل کئے ہیں اور پیپلزپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مظفر علی نے 33 ووٹ لئے۔پولنگ کے عمل میں عوام نے بھرپور شرکت کی جہاں 24 میں سے 23 نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور آزاد امیدوار میدان میں اترے۔کورونا وائرس کی ایس او پیز کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کو چھ فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ایک ہزار دو سو ساٹھ اسٹیشنز میں سے پانچ سو تین مردوں اور تین سو پچانوے خواتین کے لیے مختص کیے گئے۔گلگت بلتستان میں 7 لاکھ سے زائد ووٹر  نے شام پانچ بجے تک کسی وقفے کے بغیر ووٹ کا سٹ کیے۔پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا، تاہم اب پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کا مرکزی کنٹرول روم کا دورہوزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے اسمبلی کے انتخابات کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق سیکریٹری داخلہ محمد علی رندھاوا نے وزیرِاعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کو انتخابی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر دیامر اور کمشنر بلتستان نے بھی کنٹرول روم کے دورے میں شریک کی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے پُرامن انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں آج انتخابات ہو رہے ہیں، اکثر علاقوں میں آج شدید سردی ہے، بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے، نظامِ زندگی متاثر ہے، تاہم موسم خراب ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشنز پہنچ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here