واشنگٹن:___ امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ملین میگا مارچ کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔دوپہر ہوتے ہی واشنگٹن کے فریڈم پلازہ پر ٹرمپ کے حامیوں نے جمع ہونا شروع کیا۔مارچ کے شرکا نے ’فور مور ایئرز‘، ’اسٹاپ دا اسٹیل‘، ’ٹرمپ 2020‘ کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے گالف کورس جاتے ہوئے اپنے حامیوں کو ہاتھ ہلایا۔اس میگا ریلی میں شرکت کے لیے دیگر علاقوں سے بھی ٹرمپ کے حامیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی انتخاب کے اب تک کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق صدر ٹرمپ کو 232 اور نومنتخب صدر جو بائیڈن کو 306 الیکٹورل ووٹ حاصل ہیں۔
Latest article
کینیڈا کی گورنر جنرل ملازمین کو ہراساں کرنے پر مستعفی
اوٹاوا: کینیڈا میں ملکہ برطانیہ کی نمائندہ اور گورنر جنرل جولی پائیٹ نے ملازمین سے بدتمیزی، ہراساں کرنے اور بے جا دباؤ ڈالنے کے الزامات درست...
سابق صدر ٹرمپ کیخلاف کانگریس عمارت حملے پر مواخذہ آئندہ ماہ سے ہوگا
واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ بغاوت پر اکسانے کے الزام پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی...
GOVERNOR CUOMO ANNOUNCES PSC APPROVAL OF MAJOR TRANSMISSION LINE PROJECT FROM ONEIDA COUNTY TO...
State-of-the-Art 93-mile Transmission Line Will Enable Greater Flow of Clean Energy to High-Demand Markets Downstate
Accelerates Systems to Integrate Renewable Energy Sources
Stimulates Local Economy by...