گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابی دنگل کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، کل (15 نومبر) کو اسمبلی کی 23 نشستوں پر پولنگ ہورہی ہے۔گلگت بلتستان الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ گلگت بلتستان کے 3 ڈویژن 10 اضلاع پر مشتمل ہیں، گلگت ڈویژن میں گلگت، ہنزہ، نگر کے اضلاع شامل ہیں۔بلتستان ڈویژن میں اسکردو، گانچھے، شگر اور کھرمنگ کے اضلاع شامل ہیں جبکہ دیامر استور ڈویژن 2 اضلاع دیامر اور استور پر مشتمل ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی کے ووٹ ڈالنے حقدار رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 361 ہے۔مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 5 ہزار 63 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 998 ہے، جبکہ 1 لاکھ 26 ہزار 997 ووٹرز پہلی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔گلگت بلتستان کی 23 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل تیز ی سے جاری رہے، اس لیے 1 ہزار 260 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔مردوں کے پولنگ اسٹیشن کی تعداد 503، خواتین کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 395 جبکہ مرد و خواتین ووٹرز کے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 362 ہے۔گلگت بلتستان کے انتخابات کے دوران حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 297 جبکہ 280 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کی سیکیورٹی کے لیے 13 ہزار 481 اہلکار تعینات ہیں، جن میں پولیس، رینجرز اور جی بی اسکاؤٹس شامل ہیں۔دیگر صوبوں سے 5 ہزار 700 اضافی پولیس نفری بھی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کی گئی ہے جبکہ سینٹرل پولیس آفس گلگت میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
Latest article
MAYOR DE BLASIO PLEDGES PARTNERSHIP TO BIDEN WHITE HOUSE COVID-19 RESPONSE EFFORT
“New York City has begun the largest vaccination effort in recent history. Through this effort, over 500,000 doses have been administered here. We are proud of...
کوئنز اور فلشنگ کی کمیونٹی اپنے لوگوں کو اعلی عہدوں پر لانے کیلئے ووٹ...
ڈسٹرکٹ 20سٹی کونسل کی سیٹ کا انتخاب جیت کر ایشیائی امریکیوں بشمول پاکستانیوں لاطینی امریکیوں اور ہر رنگ ونسل پر مبنی کمیونٹی کے مسائل...
STATEMENT BY COMMUNITIES FOR CAROLYN ON FUNDRAISING GOALS & ACTIVITIES
NEW YORK:____We believe democracy starts at the district level, and are thrilled that our movement is growing. We have surpassed our goals since launching...