ٹوکیو میں 300 سے زائد افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا مسلسل چوتھا روز

0
130

ٹوکیو بلدیۂ عظمیٰ کا کہنا ہے کہ اسکے حکام نے ہفتے کے روز جاپانی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 352 نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔ یومیہ 300 سے زائد افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا یہ مسلسل چوتھا دن ہے۔ جمعہ کے روز جاپان بھر میں ریکارڈ ایک ہزار سات سو پانچ افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع دی گئی تھی جو جمعرات کی گزشتہ بڑی تعداد سے متجاوز ہو گئی تھی۔ جاپانی وزیراعظم خطرے سے از سر نو خبردار رہنے پر زور دے رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک وبا کی تیسری لہر سے گزر رہا ہے۔ وبا کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ سولہ ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور لگ بھگ ایک ہزار نو سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔انتہائی شمالی پریفیکچر ہوکّائیدو وبا کا ایک اور مرکز ہے۔ وہاں سے جمعہ کے روز 200 سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ ساپّورو میں شبینہ سرگرمیوں کے مرکز میں کئی کلسٹرز دریافت ہوئے ہیں۔ حکام علاقے کے ریستورانوں اور شراب خانوں کو اپنے کاروباری اوقات میں تخفیف کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here