امریکی ریاست آریگون اور نیو میکسیکو میں لاک ڈاؤن کا اعلان

0
68

امریکی ریاست آریگون اور نیو میکسیکو کے گورنرز نے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، گورنر نیو میکسیکو نے عوام کو 2 ہفتوں کے لیے گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔اس حوالے سے گورنر نیومیکسیکو کا کہنا ہے کہ ہم زندگی اور موت کی صورتحال سے دوچارہیں، اگر اب بھی درست عمل نہیں کیا تو جان نہیں بچا پائیں گے۔دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ  آرگیون کے گورنر نے بھی 2 ہفتے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، آریگون میں تمام دفاتر عوام کے لیے بند رہیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق آریگون میں اسٹورز، جم، میوزیم، پولز اور تھیٹرز بند ہوں گے جبکہ ریستوران اور بارز کو صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی اور چھ سے زیادہ افراد پر مشتمل اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔اس ضمن میں گورنر آریگون کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے لاک ڈاؤن کے علاوہ دوسرا آپشن باقی نہیں تھا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا، آریگون اور واشنگٹن اسٹیٹ نے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ نیویارک، میری لینڈ، ورجینیا اور منی سوٹا میں بھی گزشتہ دنوں پابندیاں عائد کی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے یومیہ اوسط ایک ہزار اموات ہورہی ہیں، امریکا میں7 دنوں میں کورونا کے اوسط 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔امریکا میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 49 ہزار 975 ہوچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here