پیپلزپارٹی کے دیرینہ رہنماء عبدالرحم مغل نے اپنی برادری عوام علاقہ سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

0
45
مظفرآباد :___ پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ رہنماء عبدالرحم مغل نے اپنی برادری عوام علاقہ سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔حلقہ پانچ کھاوڑہ کٹکیر میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔گزشتہ روز ایک تقریب میں عبدالرحیم مغل نے باضابطہ پیپلزپارٹی سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ فیصلہ عوام علاقہ کے حکم پر کیا ہے۔اب ہم سب وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان وزیر مذہبی امور راجہ عبدالقیوم اور نوجوان رہنماء مظہر قیوم کے قافلے کے جانثار ہیں۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنماء راجہ مظہر قیوم نے عبدالرحیم انکے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن خدمت خلق ہے فاروق حیدر عوامی فلاح وبہبود کا منصفانہ سفر کو روشن کیا جسکا نتیجہ ہے حلقہ سے عوام انکی قیادت میں سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں اور تمام سیاسی کارکن ن لیگ کے پرچم تھام چکے ہیں کیونکہ عوام ن لیگ کی کارکردگی سے خوش ہیں۔آئندہ ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو کامیاب بنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔اس موقع پر حلقہ ن لیگ کے جنرل سیکرٹری راجہ شمیم،سینئر رہنماء نائید عباسی،راجہ ذوالقرنین،حفیظ مغل،راجہ ندیم شہزاد،مقبول مغل،راجہ وقار،راجہ نجیب ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پانچ کھاوڑہ ایک بار پھر ن لیگ کا ہو گا شیر کا نشان فتح یاب ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here