جاپان میں تعینات امریکی افواج کے معاملے پر، جاپان امریکہ باضابطہ مذاکرات شروع

0
126

جاپان میں تعینات امریکی افواج کے اخراجات میں جاپان کے حصے کے معاملے پر، جاپان اور امریکہ کے درمیان عملی سطح کے باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ دونوں فریقوں نے جلد کسی نتیجے تک پہنچنے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں ملکوں کے خارجہ اور دفاعی حکام کی ملاقات، پیر اور منگل کے روز واشنگٹن میں ہوئی۔ انہوں نے اکتوبر میں بھی ملاقات کی تھی۔حکام نے اتفاق کیا کہ جاپان میں امریکی افواج کی تعیناتی دو طرفہ معاہدے کی بنیاد پر ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جاپان کے مالی تعاون نے ان افواج کی سرگرمیوں میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔دونوں فریقوں نے جلد کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انہیں جاپان کو مالی سال 2021 کے بجٹ مسودے کی تیاری کے لیے درکار اقدامات کو بھی مد نظر رکھنا ہو گا۔جاپان چاہتا ہے کہ افواج کے اخراجات میں اس کا حصہ، کم از کم آئندہ مالی سال تک پرانی سطح پر برقرار رہے۔ جاپان کو یہ مذاکرات دسمبر کے اواخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔جاپان میں قائم امریکی فوجی اڈوں کے اخراجات میں جاپان کے حصے کا تعین ہر 5 سال بعد کیا جاتا ہے۔ ان اخراجات میں امریکی فوجی اڈوں کے عملے کی تنخواہوں کا کچھ حصہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ فوجی اڈوں کو بجلی و پانی جیسی سہولیات کی فراہمی کے اخراجات کا کچھ حصہ بھی جاپان کی جانب سے دی جانے والی رقم میں شامل ہے۔اخراجات کے حصے کا موجودہ معاہدہ، آئندہ سال مارچ تک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here