اختلافات بھلا کر امریکا کے لیے متحد ہوکرکام کریں گے، نو منتخب امریکی صدر

0
120

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اختلافات بھلا کر امریکا کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے۔

نیویارک:(منظور حسین سے):___ ریاست ڈیلاوئیر کے شہر ولمنگٹن میں حامیوں سے خطاب میں امریکا کے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کو متحد کرنے کا وقت ہے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہی ملک کے لیے کام کیا جاسکتا ہے لہذا اختلافات بھلا کر امریکا کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے۔

نئے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا، کورونا کی وباء خراب معیشت اور عوامی فلاح کے منصوبے ترجیحات ہیں جب کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹرز اور سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم بنائی جاچکی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here