جمائما امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کا انتظار کر کر کے تنگ آگئیں

0
76

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ بھی امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کا انتظار کرکے تنگ آگئیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات جاری ہیں اور اس ضمن میں جہاں دیگر لوگ نتائج کا انتظار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں تو وہیں جمائما گولڈ اسمتھ بھی اس حوالے سے مزاحیہ ویڈیوز اور مختلف پیغامات اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر زیادہ فعال رہنے والی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سوالیہ انداز میں کہا کہ کس نے سوچا تھا کہ ستر سال کی عمر کے دو آدمی صدارتی انتخابات کو اس طرح لڑیں گے کہ اس کے نتائج آنے میں ایک طویل وقت لگ جائے گا؟جمائما کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ریان خان نامی صارف نے کہا کہ امریکا میں سب کچھ ممکن ہے۔ایک صارف نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ امریکی صدارتی انتخابات نہیں بلکہ ایک کچھوے کی دوڑ چل رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here