آئندہ سال کے آغازپر ڈالر 150روپے کے قریب پہنچ سکتا ہے ،ماہرین

0
115

کراچی :___ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ،ادھر فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 35پیسے کی کمی سے 159.15روپے اور اوپن مارکیٹ میں40پیسے کی کمی 159.30روپے پر آ گیا۔ ماہرین کے مطابق قوی امکان ہے کہ ڈالر آئندہ سال کے آغاز پر 150 کے قریب پر پہنچ سکتا ہے کیونکہ پاکستان کو بیرونی قرض کی ادائیگی میں تاخیر، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ کے بعد روپیہ کی قدر مسلسل بحال ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کے نمایاں اضافہ سے 1958ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1400 روپے کے اضافے سے 1لاکھ16ہزار اور دس گرام 1200روپے کے اضافے سے 99ہزار 451روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے اضافے سے 1250روپے ہوگئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here