کورونا وائرس سے بچائو کے متعلق احتیاطی تدابیر کو اختیا ر کرنا ہوگا ، سردار اعجاز یوسف

0
74
عوام اپنے اور اپنے گھر والوں کی حفاظت کیلئے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد کریں ماسک اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنائیں ، ہاتھ بار بار دھوئیں ، ہمیں راولاکوٹ میں ایک بار پھر لاک ڈائون کی جانب جانے کی ضرورت ہے،صدارتی مشیر  

راولاکوٹ : صدارتی مشیر سردار اعجاز یوسف نے کہا کہ پونچھ راولاکوٹ میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، عوام مسلسل کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کررہے ہیں ، لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائو کے متعلق احتیاطی تدابیر کو اختیا ر کرنا ہوگا ، کورونا سے راولاکوٹ میں اموات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ۔اگر کورونا سے بچائو کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئی تو ہمیں مزید نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔پونچھ راولاکوٹ میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے ، جس کی وجہ سے کورونا وائرس بہت تیزی سے اثر انداز ہورہا ہے ۔عوام سے میری پرزور اپیل ہے کہ خدا را اپنے لیے اور اپنے گھر والوں کی حفاظت کیلئے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد کریں ۔ماسک اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنائیں ، ہاتھ بار بار دھوئیں ، لاک ڈائون کے حوالے سے کمشنر پونچھ ڈوثیر ن سے بات چیت جاری ہے ، ہمیں راولاکوٹ میں ایک بار پھر لاک ڈائون کی جانب جانے کی ضرورت ہے ، اس بارے میں جلد وزیراعظم آزادکشمیر سے بھی بات کی جائے گی ، ہم نہیں چاہتے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے کسی کے کاروبار کو نقصان ہو ، لہذا تاجر برادری کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ بغیر ماسک اور دستانوں کے کسی بھی شخص کو دکان کے اندر داخل نہ ہونے دیں ۔راولاکوٹ میں ان دنون کورونا وائرس ایک نئے طریقے سے لوگوں میں اثر انداز ہورہا ہے ، حکومت اس بارے میں سوچ بچار کررہی ہے ، اگر عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی تو وزیر اعظم آزادکشمیر سے رابطے کے بعد ر اولاکوٹ میں لاک ڈائون کی طرف جاسکتے ہیں ، ہمیں لوگوں کی زندگیاں سب سے زیادہ قیمتی اور پیاری ہیں ، اس سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں ، ہمیں قوی امید ہے کہ عوام ہماری بات کو مانیں گے اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد کریں گے ، کورونا وائرس ایک حقیقت ہے اور لوگوں کو اس کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے ، کچھ لوگ کورونا کو محض ایک ڈراما سمجھ رہے ہیں ، لیکن کورونا وائرس کے سامنے ہمارے سامنے موجود ہیں ، جب ہمارے پیارے ہمارے سامنے ہم سے بچھڑے ، ہم کسی سے سختی نہیں کرنا چاہتے ، ہمیں تاجر برادری اور غریب طبقے کا خیال ہے ، لیکن کسی کی جان سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں ، اس لیے تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ اپنا فرض سمجھتے ہوئے لوگوں کو کورونا کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ لوگ بنا ماسک اور دستانوں کے دکان کے اندر داخل نہ ہوں ۔ان خیالات کااظہار سردار اعجاز یوسف خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔  زاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے،بدانتظامی عروج پر ہے،سردار یعقوب جریدہ آفیسران کی قلم چھوڑ ہڑتال حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے،فی الفور جریدہ آ فیسران کے مطالبات کو پورا کیا جائے، جریدہ آفیسران کو فوری طور پرٹیکنیکل الائونس دیاجائے جو کہ ان کا بنیادی حق ہے،بیان  راولاکوٹ ( آن لائن ) سابق صدر و وزیر اعظم آ زاد کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ آ زاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے،بدانتظامی عروج پر ہے،جریدہ آفیسران کی قلم چھوڑ ہڑتال حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے،فی الفور جریدہ آ فیسران کے /مطالبات کو پورا کیا جائے، جریدہ آفیسران کو فوری طور پرٹیکنیکل الائونس دیاجائے جو کہ ان کا بنیادی حق ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آ زاد کشمیر میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے ملازمین احتجاج پر مجبور ہیں،مختلف محکمہ جات میں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقو ں تک پہنچ چکی ہے،جریدہ آ فیسران ایک عرصہ سے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے جائز حقوق انہیں فراہم کیے جائیں لیکن حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے آ ج جریدہ آ فیسران قلم چھوڑ ہڑتال پر ہیں،انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کو فوری طور پر یکسو کیا جائے،حکومتی عدم دلچسپی ملازمین کو کرپشن اور رشوت خوری پر مجبور کرنے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ عوام کی مشاورت کے بعد ہی کیا جاے، گلگت بلتستان کے ایشو پر سیاست نہ کی جائے بلکہ مشترکہ مشاورت اور حکمت عملی سے اس اہم مسئلہ کو حل کیا جائے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here