جاپان چین کے کوسٹ گارڈ پر کڑی نظر رکھے گا: چیف کابینہ سیکریٹری

0
199

جاپان کےچیف کابینہ سیکریٹری کاتو کاتسونوبو کا کہنا ہے کہ جاپانی حکومت چین کے کوسٹ گارڈ سے متعلق پیشرفت پر گہری نظر رکھے گی جس میں اسکی ذمہ داریوں کے تعین پر قانونی نظرثانی شامل ہے۔جناب کاتو نے جمعرات کے روز صحافیوں کو بتایا کہ حکومت ماہی گیر کشتیوں اور جاپان کے علاقائی پانیوں اور فضائی سرحدوں کے تحفظ سمیت جاپانی شہریوں کے جان و مال کا دفاع کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے بحیرہ مشرقی چین میں واقع سینکاکو جزائر کی نگرانی اور گشت جاری رکھنے اور چین کے ساتھ پُرسکون لیکن مستحکم انداز میں نمٹنے کا عہد کیا۔یہ جزائر جاپان کے زیر انتظام ہیں۔ چین اور تائیوان ان کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ جاپانی حکومت کا مستقل مؤقف ہے کہ تاریخ اور بین الاقوامی قانون دونوں کے لحاظ سے یہ جزائر جاپان کا موروثی حصہ ہیں۔ اُس کا کہنا ہے کہ ان کی ملکیت کا کوئی حل طلب معاملہ وجود نہیں رکھتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here