ٹوکیو میں کورونا وائرس کے 122 نئے کیس
بلدیہ عظمیٰ ٹوکیو کے مطابق بدھ کے روز دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 122 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی یومیہ تعداد ایک سو سے زائد ہونے کا یہ مسلسل دوسرا دن ہے۔ ٹوکیو میں اب وائرس متاثرین کی کُل تعداد 31 ہزار 624 ہو گئی ہے۔