ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نتائج سے سامنے آ رہا ہے کہ ہم جیت رہے ہیں۔ جیت کے لیے پرامید ہوں لیکن ابھی اعلان نہیں کررہا۔ڈلاوئیر میں خطاب میں کہاکہ واضح ہوگیا ہم مطلوبہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیں گے۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگی تو ہم جیت جائیں گے۔انہو ں نے مزید کہا کہ پاپولر ووٹ کا فرق بھی بڑھتا جائے گا، جیت میری نہیں تمام امریکی عوام کی ہو گی۔واضح رہے کہ امریکا میں 59ویں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ جو بائیڈن کے مجموعی ووٹ 264 ہو گئے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔جو بائیڈن کو جیتنے کے لیے مزید 6 ووٹوں کی ضرورت ہے جبکہ اب بھی 5 ریاستوں کے نتائج واضح ہونا باقی ہیں ان ریاستوں کے 60 الیکٹورل ووٹ ہیں۔
Latest article
زلزلے سے فکُوشیما بجلی گھر میں پانی کے 53 ٹینک اپنی جگہ سے کھسک...
متاثرہ فکُوشیما دائی ایچی ایٹمی بجلی گھر کی منتظم کمپنی کا کہنا ہے کہ جن ٹینکوں میں تابکاری سے آلودہ پانی ذخیرہ کیا گیا...
حکومت کا ڈسکہ الیکشن میں افسران کیخلاف کارروائی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا...
حکومت پنجاب نے صوبے میں انتظامی آفیسرز کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں وزیر اعظم عمران...
نائیجیریا میں اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، سیکڑوں طالبات اغوا
ابوجہ: افریقی ملک نائیجیریا میں ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور سیکڑوں کو طالبات کو اغوا کرکے لے گئے۔
عالمی خبر...