حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے‘زلفی بخاری

0
276

ورچوؤل ٹور میں امریکی سیاحتی اداروں کو پاکستان کی سیاحت سے متعارف کروایا گیا
امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کی امریکی عوام کو پاکستان آنے کی دعوت
اسلام آباد (صفدر حسین سے):___واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام“دلکش پاکستان-ایک نظر”کے موضوع پر ورچوؤل ٹورکا انعقادکیاگیا-ویبینار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور امریکہ میں مقیم پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے خطاب کیا-اجلاس میں عالمی ایوارڈ یافتہ مس بیتھ ٹراوٹ مین، جرمن ٹریول وی لاگر کرسچن بیٹزمین، ثقافتی کھانوں کی ماہر فاطمہ علی نے بھی شرکت کی-ورچوؤل ٹور میں امریکی سیاحتی اداروں کو پاکستان کی سیاحت سے متعارف کروایا گیا- اس موقع پر مقررین نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور امریکہ میں سیاحتی اداروں کو پاکستان میں سیاحت سے متعلق مواقع سے متعارف کرانے کے حوالے سے روشنی ڈا تے ہوئے کہا کہ نہ صرف متاثر کن مناظر بلکہ پاکستان ایک شاندار ماضی، منفرد اور مختلف ثقافت، اورقیمتی ورثے سے مالا مال ملک ہے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ سیاحت سے وابستہ تعمیراتی منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے‘ سیاحوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اوراس مقصد کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ سیاحتی مقامات پر 35 نئے ہوٹلز تعمیر کئے جا رہے ہیں -اجلاس سے خطاب میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکی عوام کو پاکستان آنے کی دعوت دی-اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مس بیتھ ٹراوٹ مین نے کہا کہ پاکستانی عوام کی گرم جوشی اور مہمان نوازی اپنی مثال آپ ہیں -انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ہمیشہ اسکے امیج سے منسلک منفی پروپیگنڈا کے برعکس پایا ہے-پاکستان پر امن، خوبصورت، مہمان نواز، اور قدرتی حسن اور مناظر سے مالامال ہے-شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ متاثر کن مناظر پر مبنی پاکستان شاندار ثقافت، اورقیمتی ورثے کا امین ہے-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ علی نے کہا کہ پاکستانی کھانے دنیا بھر میں نہ صرف منفرد ہیں بلکہ معیار اور ذائقوں سے بھی بھرپور ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here