کینیڈا: اسکارف کیخلاف نافذ قانون کے خاتمے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی

0
147

کینیڈا کے صوبے کیوبیک کی عدالت میں اسکارف کے خلاف نافذ قانون کے خاتمے کے لیے دائردرخواست پر سماعت آج ہوگی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ قانون امتیازی سلوک پر مبنی ہے۔کینیڈا میں سماجی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اسکارف پہننے پرعائد پابندی کے خلاف دائردرخواست پرمقدمے کی سماعت آج سے شروع ہورہی ہے۔بل 21 کےخلاف درخواست نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلم، کینیڈا سول لبرٹیز ایسوسی ایشن اور ایک مسلمان خاتون اچک نورل ہاک نے دائر کی تھی۔جون 2019 میں منظور ہونے والے بل 21 کے تحت تعلیم، وکلاء، پولیس افسران اور دیگر عوامی شعبوں میں ملازمت کے دوران مذہبی علامتیں پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔واضح رہے کہ بل 21 کے تحت مسلمان خواتین پر حجاب لینے پر پابندی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here