امریکا: صدارتی انتخاب کل ہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ کو جھٹکا”وہائٹ ہاؤس لاک ڈاؤن ہوگیا۔

0
147

واشنگٹن:___ امریکا میں صدارتی انتخاب کل ہوگا، انتخابات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو جھٹکا لگ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ٹیکساس میں سوا لاکھ ووٹ مسترد کرنے کی ری پبلکن پارٹی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ صدارتی انتخاب سے ایک روز پہلے ملک بھر میں تناؤ کی صورت حال نظر آرہی ہے، کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے دارالحکومت واشنگٹن کے کاروباری مراکز کی دکانوں اور ریسٹورنٹس کو لکڑی کے تختوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ وہائٹ ہاؤس کی حفاظت کے لیے ڈھائی سو نیشنل گارڈز اسٹینڈ بائی کردیئے گئے اور اطراف میں خاردار تاریں لگادی گئی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے صحافی نے کہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس لاک ڈاؤن ہوگیا۔ دوسری جانب امریکی صدرٹرمپ نےکہا ہے کہ پولنگ ختم ہونےکے فوری بعد وہ انتخابی نتائج چیلنج کردیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلی میں شرکت سےقبل کہا کہ پولنگ ختم ہونے کے فوری بعد بیلٹس کی گتنی روکنےکے لیے اپنے وکلا کیساتھ قانون کا راستہ اپنائیں گے۔ انہوں نے الیکشن کےبعد ووٹوں کی گنتی کو خوفناک چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد نتائج کیلئے طویل انتظار مناسب نہیں ہے، ووٹرز کو چاہئے کہ وہ انتخابی دن کا انتظار کرنے کے بجائے اپنا ووٹ پہلے ہی کاسٹ کردیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here