جائیکا کا ویتنام میں اپنی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ

0
29

جائیکا ویتنام میں سرگرمیاں بحال کر رہی ہے

جاپان بین الاقوامی تعاون تنظیم، جائیکا نے ویتنام میں اپنی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ مذکورہ ملک میں کورونا وائرس سے متعلق صورت حال نسبتاً پُرسکون ہے۔اپان اور ویتنام کے درمیان پروازیں پہلے ہی سے بحال ہو چکی ہیں۔ جائیکا نومبر کے اواخر سے اپنے آٹھ ارکان کو وہاں بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔جائیکا کے تمام رضاکارانہ بین الاقوامی منصوبے مارچ سے معطل حالت میں ہیں۔ تقریباً ستر ممالک سے دو ہزار سے زائد افراد کو جاپان واپس بلا لیا گیا تھا۔ ان میں سے زیادہ تر ممالک ایشیا اور افریقہ میں ہیں۔جائیکا کے ارکان کو تعلیم اور زراعت جیسے وسیع تر شعبوں میں خصوصی علم و مہارت حاصل ہے۔جائیکا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں بھی سرگرمیاں بحال کرنے کے حتمی انتظامات میں مصروف ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here