پورے عالم میں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا جشن ولادت آج منایا جارہا ہے”مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام

0
469

مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام

سلام اس پر جو دنیا کے لیے رحمت ہی رحمت ہے
سلام اس پر کہ جس کی ذات فخرِ آدمیت ہے
درود اس پر کہ جس کے تذکرے ہیں پاکبازوں میں
درود اس پر کہ جس کا نام لیتے ہیں نمازوں میں

ربیع الاوّل کا ماہِ مبارک، اس عظیم الشان انسان کی ولادتِ باسعادت کا مہینہ ہے جو زمین پر بسنے والے تمام انسانوں کے لیے رحمت بن کر آیا۔ جس کی اطاعت میں ہر فرد، قوم و ملت اور تمام بنی نوع انسان کےلیے بِلا امتیاز سلامتی ہی سلامتی ہے۔ یہ ماہ ہر سال حیاتِ مصطفی کی ایمان افروز یادیں لیے ہوئے آتا ہے۔ عاشقانِ رسول اپنے اپنے انداز سے اس بہارِ رحمت پر خوشیاں مناتے ہیں اور اس یاد سے گویا آپ سے محبت و عقیدت کا حق ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اسلام آباد: (صفدر حسین سے) سرور کون و مکاں رحمت اللعالمینﷺ کی آمد کا جشن آج منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں مساجد ،سرکاری عمارتوں، گلیوں اور محلوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلے میں جلوس برآمد کئے جائیں گے۔ راولپنڈی میں رات گئے بھی شہریوں نے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کا جشن بھرپور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ شہریوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے اور ذکر و اذکار کی محافل کا بھی انعقاد کیا گیا۔عیدمیلادالنبی ؐ کا مرکزی جلوس کراچی میں 3بجے سہ پہر نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے امیرجماعت اہلسنّت پاکستان کراچی علامہ سید شاہ عبدالحق قادری ودیگر علماءمشائخ و قائدین اہلسنّت کی قیادت میں برآمد ہوگا۔علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں سے بھی چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ کراچی میں جلوس کے پیش نظر ٹریفک کا متبادل پلان جاری کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here