ترکی کا فرانس کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

0
102

ترکی نے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے ترک صدر کے خاکے کو سرورق پر چھاپنے کی مذمت کرتے ہوئے قانونی کارروائی کااعلان کیا ہے۔ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اردوان کا خاکہ چھاپنے پر ضروری قانونی اور سفارتی کارروائی کرینگے۔صدارتی دفتر نے اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی ہیبڈو کا یہ اقدام ترکی اور اسلام سے عداوت کے سوا کچھ نہیں۔انقرہ کے پراسیکیوٹر دفتر نےاردوان کے خاکےکی اشاعت کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔فرانس میں گستاخانہ خاکون کی اشاعت پر ترک صدر نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر کو دماغی معائنے کی ضرورت ہے۔اردوان کے اس بیان پر پر فرانس نے ترکی سےاپنا سفیر احتجاجاً واپس بلا لیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here