صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے صرف سفارتکاری کافی نہیں ہے۔ایک بیان میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر آزاد کروانا چاہتے ہیں تو ہمیں اسے بین الاقوامی تحریک بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کشمیر کے معاملے پر شب و روز کام کر رہا ہے لیکن اس کی آزادی کے لیے صرف سفارت کاری کافی نہیں ہوگی۔مسعود خان نے مطالبہ کیا کہ کشمیری رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، جب تک ہم موجود ہیں اکھنڈ بھارت کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے، آزاد کشمیر میں سکھ، عیسائی اور دیگر قومیں آباد ہیں، وہ بھی کشمیر کا حصہ ہیں۔صدر آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ لاپتہ کشمیری صحافیوں کی بازیابی کے لیے ہمیں تحریک چلانا ہوگی۔
Latest article
زلزلے سے فکُوشیما بجلی گھر میں پانی کے 53 ٹینک اپنی جگہ سے کھسک...
متاثرہ فکُوشیما دائی ایچی ایٹمی بجلی گھر کی منتظم کمپنی کا کہنا ہے کہ جن ٹینکوں میں تابکاری سے آلودہ پانی ذخیرہ کیا گیا...
حکومت کا ڈسکہ الیکشن میں افسران کیخلاف کارروائی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا...
حکومت پنجاب نے صوبے میں انتظامی آفیسرز کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں وزیر اعظم عمران...
نائیجیریا میں اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، سیکڑوں طالبات اغوا
ابوجہ: افریقی ملک نائیجیریا میں ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور سیکڑوں کو طالبات کو اغوا کرکے لے گئے۔
عالمی خبر...