پیٹ کی ضدی چربی گھلانے کیلئے ادرک کا استعمال

0
87

پیٹ کی ضدی چربی گھلانے کے لیے تُرش ذائقے اور رس سے بھری، ہرے مسالے میں شمار کی جانے والی غذا ادرک نہایت مفید ہے۔ادرک کا استعمال زمانہ قدیم سے کیا جا رہا ہے جبکہ اسے کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے علاوہ ایک دوا کی سی حیثیت بھی حاصل ہے، ادرک کو چربی گھلانے کے لیے بہترین آپشن قرار دیا جاتا ہے۔مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب اور جیب پر ہلکا ثابت ہونے والی ادرک ایک قدرتی غذا ہے جس کے استعمال سے صحت پر کوئی مضر اثرات بھی نہیں آتے ہیں۔

پیٹ کی ضدی چربی گھلانے کیلئےادرک کا استعمال

ادرک کے 100 گرام میں 80 کیلوریز، 415 ملی گرام پوٹاشیم، 18 گرام کاربوہائیڈریٹس، 1.7 گرام شوگر، 1.8 گرام پروٹین اور وٹامنز کے لحاظ سے 18 فیصد وٹامن سی، 10 فیصد وٹامن بی 6، اور 10 فیصد میگنیشئم پایا جاتا ہے جبکہ اس میں 3 فیصد آئرن بھی موجود ہوتا ہے ۔وزن میں کمی اور چربی گھلانے کے لیے ادرک کے استعمال کے طریقے اور فوائد مندرجہ ذیل ہیں:اکثر اوقات ذہنی دباؤ یا کسی پریشانی کے دوران انسان زیادہ کھانا پینا شروع کر دیتا ہے اور اس دوران مثبت اور منفی اثرات رکھنے والی غذا میں کوئی فرق نہیں رکھا جاتا۔ماہرین غذائیت کے مطابق اپنی روزانہ کی روٹین میں  اگر ادرک کا استعمال شامل کر لیا جائے تو غذا میں موجود وٹامنز اور منرلز کو اچھے طریقے سے جذب ہونے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس کے استعمال سے بھوک میں کمی بھی واقع ہوتی ہے اور جسم میں موجود مضر صحت مادوں کا صفایا ممکن ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here